اسلام آباد(بیورورپورٹ)انمول تحائف کی درست قیمت جانچنے کا کوئی نظام نہیں،تحقیقاتی رپورٹ میں ا نکشاف سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق کوئی بھی پاکستانی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے گراف جیولری سیٹ کی قیمت نہیں بتا سکا،ایف بی آر ،پاکستان کسٹمز کی کمیٹی نے قیمت لگانے سے معذوری دکھائی، جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی تحفے کی قیمت کا اندازہ نہ لگا سکی۔
صنعت و پیداوار ڈویژن نے کہا جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی ہی غیرفعال ہے،پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے کہا درست قیمت نہیں بتاسکتے، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، اٹلی ،سوئٹزرلینڈ کو خطوط بھیجے گئے جواب نہ آیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں پاکستان قونصلیٹ کے ذریعے کمپنی کی خدمات لیں، کمپنی نے بتایا تحفے کی اصل قیمت 3ارب 16 کروڑ 55 لاکھ ہے، دبئی سے تخمینہ لگوانے پر پتہ چلا خزانے کو ایک ارب 57 کروڑ کا نقصان پہنچا،سابق وزیراعظم ،اہلیہ بشریٰ نے سعودی ولی عہد کی طرف سے ملنے والا 3 ارب 16 کروڑ کا تحفہ صرف 90 لاکھ روپے دے کر اپنے پاس رکھا،غلط تخمینہ لگانے والے سرکاری افسروں کےخلاف کوئی ثبوت نہ مل سکا۔
انمول تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام نہ ہونے کاانکشاف

















