اوکاڑہ( اسرار بیگ)جوڈیشری کرکٹ سپر لیگ2023ءکا تاج رینالہ وارئیر کے سر سج گیا، فائنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان جوڈیشری سپر کنگز کو21 رنز سے ہرا کر سیزن ون کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جوڈیشری سپر لیگ ٹیپ بال سیزن ون میں ضلع اوکاڑہ اور ساہیوال کی8ٹیمیں مدمقابل ہوئیں،پہلے مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپس میں سے دو دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں گئیں،پہلے سیمی فائنل میں جوڈیشری سپر کنگزنے سخت مقابلے کے بعد جوڈیشری دیپالپور کو پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسرے سیمی فائنل میں رینالہ وارئیر نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری ساہیوال کی ٹیم کو ناک آوٹ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فائنل میچ میں سیریز میں ناقابل شکست رہنے والی رینالہ وارئیر کے بیٹرز نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور صرف 6 اوورز میں 147رنز بنائے، عقیل نے69رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،ناصر نے 39 اور رضوان انور نے 25 رنز سکور کئے، جوڈیشری سپر کنگز کے باولر حافظ خلیل احمدنے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں جوڈیشری سپر کنگز مقررہ اوورز کے اختتام پر 125رنز ہی سکور کرسکی،عبدالرو¿ف نے میچ کو دلچسپ بناتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 72رنز سکور کیے جو ٹیم کو میچ جتوانے کے کام نہ آسکے، محمد عقیل کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ڈی سی اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ مسرور انور اور سٹاف آفیسر احسن فرید لنگاہ نے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ بہترین ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر ٹورنامنٹ آرگنائزرز حسن سردار، عدنان مقبول، سرمد منیر ، محمد شفیق مدنی، سلمان شاہ و دیگر میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔
جوڈیشری کرکٹ سپر لیگ2023ءکا تاج رینالہ وارئیر کے سر سج گیا


















