اسلام آباد (بیورورپورٹ)دفترخارجہ نے کہا ہے پاک روس تعلقات وقت کےساتھ مستحکم ہو رہے ہیں، بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہارواں برس2023 سفارتکاری کےلئے بہت مثبت رہا، وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر مملکت نے کئی ممالک کے کامیاب دورے کیے،وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہابھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ پر تبصرہ نہیں کرینگے،مسلم لیگ جموں اینڈ کشمیر مسرت عالم گروپ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں،مسرت عالم کی قید میں 20 سال کا اضافہ کیا گیا ، بھارت تمام حریت رہنماوں کو رہا کرے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا2023 میں 6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے، 400 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا،اوورسیز پاکستانیوں کےلئے آن لائن رجسٹریشن شروع کی گئی۔
دوسری جانب وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کرلی،ذرائع کے مطابق تمام سفرا سے خارجہ پالیسی پرمستقل کے لائحہ عمل پر مشاورت ،2023 کے دوران دیئے گئے اہداف ،عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائےگا، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،سیکرٹری خارجہ، وزرائے خارجہ کانفرنس کی سربراہی کریں گے،کانفرنس 29 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔
پاک روس تعلقات مستحکم،بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا ،پاکستان

















