پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ، ترقی اشرافیہ تک محدود ،غربت نے دوبارہ سر اٹھالیا،عالمی بینک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)معاشی ماڈل ناکارہ،ترقی اشرافیہ تک محدود،پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ،ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے یو این ڈی پی کی حالیہ پبلیکشنز میں شائع ہونےوالے آرٹیکل میں کیا۔

ناجی بن حسائن نے کہا پاکستان میں معاشی ترقی پائیدارنہیں، محدود لوگوں کوفائدہ دے رہی ہے،غربت نے دوبارہ سر اٹھالیا،سوچ پروان چڑھ رہی پالیسی بدلنا ضروری ہے،پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، زرعی ،توانائی شعبوں کی خرابیاں دور کی جائیں،توانائی ریفارم کا محور مالی استحکام ہوناچاہیے،بہتر تقسیم، نجی شعبہ اور مہنگی کی بجائے متبادل بجلی بنانے پرتوجہ مرکوز کی جائے، بظاہر پالیسی بدلنے کی سوچ پر اتفاق دکھائی دیتا ہے جبکہ تجربہ بتاتا ریفارمز کو روکا جاتا ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا پاکستان کے پاس روشن مستقبل کےلئے ایک ہونے کا موقع ہے، نظام، قرضوں کی لاگت ،آمدنی کے ذرائع پائیدار نہیں، افراد ،انفراسٹرکچر کی ترقی پر خرچ محدود ہے، حکومتی اخراجات کو بھی ریفارمزکی ضرورت ہے، آزاد معیشت ،نمو سے معیار زندگی بہتر ہوگا، کاروباری خصوصاً چھوٹے کاروبار کو بہتر ماحول چاہیے۔