لاہور،اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر،بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے ماحولیاتی تباہی سب سے بڑا چیلنج ہے، علم کے حصول سے ہی ملک ترقی کر سکتا ،منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا چیلنجز سے نمٹنے کےلئے تعلیم سب سے اہم ذریعہ ہے،قدرتی ماحول کے تحفظ کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بدقسمتی سے کچھ لوگ ریٹنگ کے چکر میں سوشل میڈیا پر غلط ،جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، مقابلہ کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا ملک کو پرتشدد ، عدم برداشت جیسے مسائل کا سامنا ہے،منفی صحافت سے اجتناب ضروری ہے،قوموں کی زندگی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، ناامید نہیں ہونا چاہئے،اچھے انسان بنیں،تعلیم انسانیت ،دوستانہ روئیے کو فروغ دیتی ہے۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میںوزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا بےنظیر بھٹو شہید کا 16 واں یوم شہادت تلخ یاد دہانی ہے پرتشدد انتہا پسندی ملکی بقا کےلئے خطرہ ہے،انتہا پسندی کےخلاف طویل جنگ جیتیں گے۔
پرتشدد انتہا پسندی ملکی بقا کےلئے خطرہ ،منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ ناگزیر ہے،مرتضیٰ سولنگی
















