پاکستان دفاعی میدان میں ایک قدم اور آگے،میزائل” فتح ٹو“ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (بیورورپورٹ)پاکستان دفاعی میدان میں ایک قدم اور آگے،میزائل” فتح ٹو“ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جدید نظام سے لیس میزائل ”فتح ٹو“ کا کامیاب تجربہ کیا ،میزائل جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن سسٹم و منفرد رفتار سے لیس ہے، فتح ٹو 400 کلومیٹر تک اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسروں نے کامیاب میزائل تجربے کامشاہدہ کیا،صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز ،سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔