مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا

لاہور ( خبر نگار) مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا،کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا یاگیا۔

گرجا گھروں میںخصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت رہے۔