قائداعظمؒ نے ہندو کی متعصبانہ ذہنیت کو بھانپ کر الگ وطن کا مطالبہ کیا: مقررین

لاہور (اپنے نمائندے سے) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 147ویں یوم ولادت کے موقع پرادارہ¿ نظریہ¿ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم جوہر ٹاﺅن میں خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس تقریب کی صدارت قائداعظمؒ سے متعدد ملاقاتوں کا شرف حاصل کرنیوالے گولڈمیڈلسٹ کارکن تحریک پاکستان کرنل(ر) سلیم ملک نے کی۔ تقریب کے دوران بابائے قوم کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔ اس موقع پر طلبا وطالبات‘ اساتذہ کرام‘ اہل علم ودانش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔علامہ اقبالؒ کے پوتے سینیٹر ولید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قائداعظمؒ کے افکارونظریات پر عمل پیرا ہوکر ملکی مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ محمد اقبالؒ نے قائداعظمؒ کو مسلمانان برصغیر کی قیادت کیلئے قائل کیا۔ انہوں نے قائداعظمؒ کے بارے میں کہا تھا نہ تو وہ بے ایمان ہیں اور نہ ہی انہیں خریدا جا سکتا ہے۔ قائداعظمؒ نے عوام کی حمایت سے پاکستان حاصل کیا۔ علامہ محمد اقبالؒ کے شعر ” نگہ بلند، سخن دلنواز، جاں پرسوز۔ یہی ہے رخت سفر میر کاررواں کیلئے“ قائداعظمؒ اس کی عملی تعبیر تھے۔ ہمیںپاکستان کو قائداعظمؒکا پاکستان بنانے کی جدوجہد کو تیز کردینا چاہئے۔بزرگ کارکن تحریک پاکستان کرنل(ر) سلیم ملک نے کہا قائداعظمؒ نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو انگریزوں اور ہندوﺅں کی غلامی سے نجات دلوا کر آزادی جیسی عظیم نعمت لیکر دی۔ قائداعظمؒ نے ہندوکی متعصبانہ ذہنیت کو بھانپ کر دوقومی نظریہ کی بنیاد پر الگ وطن کے حصول کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی۔ قائداعظمؒ ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ، ایک اصول پسند اور جہد مسلسل پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے۔ دانشور اور کالم نگار قیوم نظامی نے کہا آج کے دن ایسی ہستی پیدا ہوئی جس نے 10 کروڑ مسلمانوں کو آزادی کی نعمت دلوائی۔ قائداعظمؒ ایک نامور وکیل تھے اور جب سیاست میں آئے توبھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ قائداعظمؒ ہمہ جہت انسان تھے۔ صفیہ اسحاق نے کہا کہ قائداعظمؒ ہندو ذہنیت کو قریب سے دیکھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے تھے کہ مسلمان اور ہندو کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتے۔خالدہ جمیل نے کہا قائداعظمؒ اسلامی اصولوں پر کاربند رہنے والی عظیم شخصیت تھے۔ قائداعظمؒ کو نبی کریم کی ذات مبارکہ سے والہانہ عشق تھا انہوں نے پنی زندگی اسلامیانِ ہند کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ماہر تعلیم ڈاکٹر پروین خان نے کہا قائداعظمؒ اصول پسند، ایماندار اور جہد مسلسل پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے۔قائداعظم محمد علی جناحؒ وہ واحد لیڈر تھے جنہوںنے اپنی جان ومال پاکستان پر قربان کر دیا۔مولانا شفیع جوش نے کہا کہ قائداعظمؒ کو کشمیر سے بڑی محبت تھی اور انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ مجاہد حسین سید نے کہا قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت مسلمانان برصغیر متحد ہو گئے اور اپنی منزل کا تعین کے آزادی کی منزل پا لی۔ سیکرٹری ادارہ¿ نظریہ¿ پاکستان ناہید عمران گل نے کہا ہم قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق اس مملکت کو ایک جدید اسلامی‘ جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سیکرٹری ادارہ¿ تحریک پاکستان سیف اللہ چوہدری نے کہا آج اس عزم کا اظہار کرناچاہئے کہ ہم قائداعظمؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور رکردار ادا کریںگے۔ آخر میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور بابائے قوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کروائی گئی۔