کراچی (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کاانتخابی میدان چھوڑ دیا،شہر قائد کی کسی بھی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔
واضح رہے بلاول بھٹوزرداری نے 2018میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا ، لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے،1988میں بےنظیر بھٹو لیاری سے الیکشن لڑ چکیں، آصف زرداری نے1993میں لیاری سے الیکشن لڑاجبکہ ذوالفقاربھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا

















