اسلام آباد (بیورورپورٹ)ای سی پی کابڑا اقدام،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا۔
ترجمان کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ، سہولت مرکز کی معاونت نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کر رہے ہیں،آن لائن سہولت مرکزمسلسل24گھنٹے کام کرہاہے،امیدواروں کے کوائف ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔
ای سی پی ترجمان کے مطابق ہدایت کی گئی ہے سیکرٹری پاور و پٹرولیم ڈویژن،سیکرٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ،ہاو¿سنگ ،چاروں چیف سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے بھی ریٹرننگ افسروں سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کریں،ترجمان نے مزید کہانادہندہ امیدواروں سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائےگی۔
ای سی پی کابڑا اقدام،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

















