اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت متعدد اقدامات واپس لے سکتی ہے، منظم مفاد پرست طبقے کے مفاد کی وجہ سے سٹیک ہولڈرز کو خطرات زیادہ ہیں، نئی حکومت گیس، توانائی ، ٹیکس اقدامات،سبسڈی، تجارتی ٹیرف اور جائیدادوں پر ٹیکس وصولی بھی ختم کرسکتی ہے،عالمی بینک نے اصلاحاتی پروگرام رائزٹو پررپورٹ جاری کردی۔
عالمی بینک نے کہامستقبل کی حکومت کی طرف سے بنیادی اصلاحات و ترجیحات کا علم نہیں، آئندہ الیکشن کے بعد سیاسی دباو¿ کی وجہ سے گورننس کو خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاسی وجوہات کی بنا پر مالی پابندیاں ختم ہوسکتی ہیں، مشکل اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کا وعدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ سٹینڈ بائی معاہدے کے خاتمے پر خطرات زیادہ ہیں، سٹینڈ بائی معاہدے کے اختتام پرپاکستان کے ذخائرڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے ،آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد اضافی بیرونی مدد درکار ہوگی،اہم عہدوں پر تواترسے تبدیلی سے عملدرآمد کی صلاحیت ،پائیداری خطرے میں ہے، زرعی شعبے میں غلط پالیسیوں ،صوبوں کو منتقل شعبوں میں اخرجات کا خاتمہ ضروری ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کا خاتمہ بھی ضروری ہے، زراعت،چھوٹے تاجروں ،رئیل سٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لاکرٹیکس کا دائرہ کاربڑھانا ہوگا، توانائی کی تقسیم کے شعبے میں لاگت ،نقصانات کم کرنے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں،آئی ایم ایف کےساتھ ملکر پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، مالی استحکام ، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
نئی پاکستانی حکومت گیس،توانائی،ٹیکس اقدامات،سبسڈی ختم کرسکتی ہے،عالمی بینک
















