اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی پالیسی حکومتی نہیں انتخابی عمل سے کسی کو روکا گیا تو تحقیقات کریں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا بانی پی ٹی آئی کوئی انہونی چیز نہیں تھی ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی جس کی وجہ سے ملک بھر میں 9مئی کو جلاو گھیراو کیا گیا،سمجھتا ہوں 9مئی میں ملوث افراد کوعوامی نمائندہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ بھی نہیں سمجھتا پوری تحریک انصاف کو 9مئی سے جوڑا جائے۔
نگران وزیراعظم نے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ پر شکایات آئیں گی تو دیکھیں گے، معاملے پر الیکشن کمیشن سے بھی بات کریں گے،میں نے بطور پارٹی 2013،2018میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ،کوئی شرمندگی نہیں، میں نے ایک زمانے میں پی ٹی آئی کا دفاع کیا، پی ٹی آئی حکومت سے امید تھی گورننس ،معیشت کو بہتر کرے گی۔
دریں اثناوزارت انسانی حقوق کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی و کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے،مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں،تمام انبیا قابل احترام ہیں، پاکستان ہر طرح کی شدت پسندی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، قائداعظم دور اندیش تھے جنہوں نے مستقبل کے حالات کو جان لیا تھا، ہندوتوا کو بھانپتے ہوئے قائداعظم نے الگ وطن کےلئے جدوجہد کی اور کامیاب سمیٹی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاپاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، ہندو، سکھ، عیسائی و دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے حقوق برابر ہیں، مسیحی برادری نے تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دیں، آزادی اظہار رائے اور نفرت کی زبان میں فرق ہوتا ہے،ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے مگرنفرت پھیلانے کی نہیں، ترقی کےلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















