مزدوروں کا قتل ، دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے:زرداری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پولیس کا تھانہ تعمیر کرنےوالے محنت کشوں کا قتل انتہائی سفاکانہ فعل ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں 5مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہاپولیس کا تھانہ تعمیر کرنے والے محنت کشوں کا قتل انتہائی سفاکانہ فعل ہے ،مزدوروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، آصف علی زرداری نے شہید محنت کشوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔