لاہور(اپنے نمائندے سے) سیکرٹری/چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ریلوے نیٹ ورک کو آن لائن فیول مینجمنٹ سسٹم پر منتقلی وقت کی ضرورت ہے، فیول کے استعمال کی ڈیجیٹل نگرانی کیلئے فیول ٹریک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا جائے،ریلوے کالونیوں کے تمام رہائشی یونٹس میں الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے میٹر لگانے کا کام فوری مکمل کیا جائے جبکہ ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ گزشتہ روز سیکرٹری/چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ کی صدارت میں ہیڈ کوارٹر آفس لاہور میں اجلاس فیول اخراجات میں کمی لانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ ہوا جس میں کہا گیا کہ ریلوے نیٹ ورک کو آن لائن فیول مینجمنٹ سسٹم پر منتقلی وقت کی ضرورت ہے۔ فیول کے استعمال کی ڈیجیٹل نگرانی کیلئے فیول ٹریک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا جائے۔ فیول سپلائی کیلئے مختلف آپشن پر غور کیا گیا اور تمام موجود آئل مارکیٹنگ کمپنیز سے رابطہ کرنے کی ہدایت ریلوے کالونیوں کے تمام رہائشی یونٹس میں الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے میٹر لگانے کا کام فوری مکمل کیا جائے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے ریلوے ہیلتھ سیکٹر کی خدمات میں بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ ریلوے ہسپتالوں کو عام پبلک کے کھولنے کے تسلسل کو جاری رکھا جائے ۔ 25 دسمبر کو کوئٹہ کا ریلوے ہسپتال اور31 دسمبر کو پشاور کا ریلوے ہسپتال عام پبلک کیلئے کھولاجائے ریلوے کیرنز ہسپتال میں ملازمین اورعام پبلک کے لئے سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز اور آلائیڈ ہیلتھ سروسز کی شراکت داری کے حوالے سے اشتہار جاری۔ سی ایم او ریلوے بریفنگ فیس شیئرنگ کی بنیاد پر 70 فیصد وزٹنگ کنسلٹنٹ اور 30 فیصد ریلوے کو حاصل ہوں گے۔بریفنگ ڈویژن وائز ڈیپارٹمنٹل ٹی ایل اے ملازمین کی فہرستیں تیار کی جائیں نان اسینشل کیٹگری اور ریڈینٹنٹ سیٹیں جو تین سال سے خالی ہیں ان کو ختم کیا جائے۔ ریلوے ریکوائرمنٹ کے مطابق ریکروٹمنٹ کو آگے بڑھایا جائیگا۔ ریلوے کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کیلئے ایگزیکٹو بیت الخلا جلد تیار کئے جائیں۔ تھر کول پروجیکٹ کے حوالے سے زمین کے حصول کیلئے پیشرفت کا جا ئزہ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز عامر علی بلوچ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
ریلوے نیٹ ورک کو آن لائن فیول مینجمنٹ سسٹم پر منتقلی وقت کی ضرورت ہے :مظہر علی شاہ


















