NTDC کے 2 ریٹائرڈ جنرل منیجرز کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

لاہور (خبر نگار) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کے ریٹائرڈ ہونے والے دو افسران جنرل منیجر ٹی ایس جی انجینئر صفدر علی اور جنرل منیجر سسٹم آپریشن این پی سی سی انجینئر سجاد اختر خلجی کے اعزاز میں ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر نیوکوٹ لکھپت لاہور میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

، دونوں افسران بالترتیب 28 دسمبر 2023 کو ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گے ،منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے الوداعی تقریب کی صدارت کی، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں افسران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ادارے کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ریٹائر ہونےوالے دونوں افسران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنے پر این ٹی ڈی سی مینجمنٹ سے اظہار تشکر کیا، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے دونوں افسران کو شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے،اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، جنرل منیجرز، چیف انجینئرز اور این ٹی ڈی سی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔