ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان چوتھاٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج کھیلا جائیگا
ٹرینیڈاڈ (مشرق نیوز) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل)بدھ کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائیگا۔میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کیخلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10 رنز سے ہرایا تھا تاہم برطانوی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں کم بیک کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی مینز کرکٹ ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔



















