اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی کابینہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے حوالے سے فیصلے کو غیر قانونی فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے جموں و کشمیر ایک مسلمہ بین الاقوامی تنازع ہے جو 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے نام نہاد فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،نئے قواعد و ضوابط کے مطابق ایسے افغان باشندے جن کے کسی تیسرے ملک میں انخلاءہونا ہے اور جن کے پاس کوئی قانونی دستاویز یا پروسسنگ فیس نہیں ہے ا±ن کے پاکستان میں معینہ مدت سے زیادہ قیام کے نتیجے میں 800 ڈالر کے ہرجانے کو کم کرکے 400 ڈالر کردیا گیا ہے،نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان کی Engage Africaکی پالیسی کے تناظر میں جمہوریہ گیمبیا اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے مابین باہمی سیاسی تبادلہ خیال پر مفاہمتی یادداشت کی منظوری دےدی،وفاقی کابینہ نے اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے نتیجے میں منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے کنٹریکٹ کی فوری تنسیخ اور ان کےخلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دےدی، نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی تک میاں شفیق، چیف ایگزیکٹو انجینئر قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھالیں گے،مرتضیٰ سولنگی کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان کی پہلی ”نیشنل سپیس پالیسی“ کی منظوری دےدی، مرتضیٰ سولنگی نے کہاپالیسی کے تحت پاکستان میں ابلاغ اور روابط کےلئے بین الاقوامی کمپنیوں کو Low orbit Communication Settilite کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی، وزیراعظم نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، سپارکو، وزارت دفاع و متعلقہ اداروں کی پاکستان کی پہلی سپیس پالیسی کی تشکیل کی کوششوں کو سراہا، مرتضیٰ سولنگی نے کہا وفاقی کابینہ نے وزارت سمندری امور کی سفارش پر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی فی الفور اپنے ادارے کو واپس کرنے کی منظوری دےدی اور ادارے میں سامنے آنے والی بدانتظامی کی تحقیقات کی بھی منظوری دی،نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی تک ریئر ایڈمرل شاہد احمد، ڈی جی آپریشنز پورٹ قاسم اتھارٹی کو اس کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی،وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی سفارش پر ڈاﺅ ڈینٹل کالج کراچی، ناروال میڈیکل کالج، لیاقت انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ اور خیرپور میرس میڈیکل کالج کی ابتدائی منظوری کےلئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو بھجوانے کی فیصلے کی توثیق کر دی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی (CCoE)کے 22 نومبر 2023 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات پر تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
وفاقی کابینہ ،کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی تسلط نامنظور، پہلی ”نیشنل سپیس پالیسی“ کی منظوری

















