لاہور (پ ر) لاہور میں گھوڑا چوک فلائی اوور تکمیل کر قریب ہے، منصوبے کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فلائی اوور کی دونوں سلوپس پر این جے بیریرز ر اور ڈرین کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) نے شروع کیا تھا، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کیلئے اس پراجیکٹ پر نہایت احتیاط سے عملدرآمد کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس منصوبے کی تکنیکی خصوصیات اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے خود منصوبے کی سرپرستی اور نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ فلائی اوور جلد ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا جو لاہور میں ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے پراجیکٹ کی ترقی کے دوران اعلی معیار کے عزم پر زور دیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھوڑا چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا معیار ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ سنگِ میل لاہور کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے میں مثبت کردار ادا کریگا۔حال ہی میں ڈالے گئے کنکریٹ کی پختگی کی جانچ کیلئے ٹیسٹ جاری ہیں۔ گھوڑا چوک فلائی اوور کی سلوپس پر واٹر باونڈ، ٹاپ بیس اور اسفالٹ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ سلپ روڈز بھی مکمل ہیں اور ٹریفک کیلئے فعال ہیں۔
گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبہ تکمیل کے قریب، 95 فیصد کام مکمل، اعلیٰ معیار کو ترجیح دی گئی ہے: سی ای او سی بی ڈی
















