اسلام آباد(بیورورپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ملک امن کیلئے سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کرقانون سازی کریں، اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹرجنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انوار الحق کاکڑ نے کہا پولیس نے ملک میں امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مقروض ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں90ہزارافراد شہید ہوئے، ملازمت کی نوعیت جوبھی ہوہمیں فرض شناسی سے کام کرناچاہیے، ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ملک میں امن کیلیے سیاسی جماعتوں کومل بیٹھ کرقانون سازی کرنی چاہیے، آئین کے تحت کوئی فرد یا گروہ پرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا، کوئی معاشرہ افراتفری کامتحمل نہیں ہوسکتا،وزیر اعظم نے ادارہ جاتی نظم و نسق برقرار رکھنے پر پولیس فورس کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ایک مقدس فریضہ ہے اور کوئی بھی معاشرہ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ انارکی ناقابل قبول ہے، پولیس فورس ملک کو اس انارکی سے بچانے کےلئے محافظ ہے اور معاشرے کی حفاظت کےلئے سپاہی سے لےکر افسر تک فرنٹ لائن فورس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے، گہری خود شناسی کی ضرورت ہے کہ کس طرح پولیس کی کارکردگی کی صورتحال اور امیج کو مزید بہتر بنایا جائے، تبدیلیاں رویہ میں تبدیلی کے ساتھ آ سکتی ہیں نہ کہ محض یونیفارم کو تبدیل کرنے سے تبدیلی لائی جا سکتی ہے، انوار الحق کاکڑ نے کہا آئین کے مطابق کوئی فرد یا گروہ پرتشدد کارروائی میں ملوث نہیں ہوسکتا، بے امنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں، انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے پاکستان کی حکومت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپاکستان بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے اپنے مطالبے اور بھارت کے ظلم، قبضے اور جبر کےخلاف کشمیری عوام کی کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اپنے پیغام میں انوارالحق کاکڑ نے کہا دن کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ہمراہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں شامل ہے، یہ تاریخی اعلامیہ نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر رائے، قومی یا سماجی بنیاد، جائیداد، پیدائش یا دوسری حیثیت سے قطع نظر ان ناقابل تنسیخ حقوق کا احاطہ کرتا ہے جن کے تمام انسان یکساں حقدار ہیں، وزیراعظم نے کہا پاکستان کی حکومت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،پاکستان نے انسانی حقوق کے مقصد کےلئے اپنی وابستگی کا مسلسل مظاہرہ کیا ہے جس کی عکاسی ان اقدامات اور پالیسیوں کے ذریعے بھی ہورہی ہے جوپاکستان نے اپنے شہریوں کے وقار اور حقوق کا تحفظ کیلئے کیے ہیں، پاکستان عالمی برادری پرزوردیتاہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت سمیت بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے بھارت پردباﺅ ڈالنے میں اپنا کرداراداکرے،وزیراعظم نے کہا فلسطین میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے،غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں معصوم خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کو جان بوجھ کر اندھا دھند اور غیر متناسب نشانہ بنانا انسانی حقوق کے تمام معیارات اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کےلئے کوششوں میں اضافہ کرے۔
بہت سے چیلنجز درپیش ،ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر قانون سازی کریں:وزیر اعظم

















