پاکستانی ویمن کرکٹرز کی نیوزی لینڈ میں سیر اور شاپنگ، چیئر لفٹ پر سیر کی ، تصاویر وائرل

کوئنز ٹاون (مشرق نیوز) دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان ویمن کرکٹرز نے کوئنز ٹاون میں اسکائی لائن گنڈولا میں چیئر لفٹ پر سیر کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹرز نے مقامی مال سے شاپنگ بھی کی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل جمعہ کو کوئنز ٹاون میں ٹریننگ سیشن کریگی جس کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم سیریز کے ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز جیت کر سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔