آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیخلاف چار روزہ میچ، کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری

کینبرا (مشرق نیوز) پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے،پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ میں پہلی اننگز 391 رنز پر ڈیکلیئر کی، کپتان شان مسعود نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 201 رنز پر ناٹ آوٹ رہے،پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے پرائم منسٹر الیون کو مزید 242 رنز درکار ہیں،پرائم منسٹر الیون کی جانب سے کیمرون بنکرافٹ نے 53 اور مارکس ہیرس نے 49 رنز بنائے جبکہ میتھیو رینشا 18 اور کیمرون گرین 19 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ میں پہلی اننگز 391 رنز پر ڈیکلیئر کی۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 201 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔کینبرا کے مانوکا اوول گراونڈ میں شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تھا، امام 9 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔سابق کپتان بابر اعظم 40، سعود شکیل 13، سرفراز احمد نے 41 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔عامر جمال 5، میر حمزہ، 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 5 جبکہ ٹوڈ مرفی، نیتھن میک اینڈریو اور مارک اسٹیکیٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔