پنجاب ایجوکیشنل منیجرز ز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، شفقت نعیم صدر منتخب

پھول نگر (محمد صابر )پنجاب ایجوکیشنل منیجرز ز ایسوسی ایشن ضلع لاہورکے سال رواں کے انتخابات مکمل ،ڈاکٹر شفقت نعیم صدر جبکہ فضل الٰہی بھٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ، ضلعی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں نو منتخب صدر ڈاکٹر شفقت نعیم اور دیگر عہدیداران کی طرف سے ایجوکیشنل منیجرز کے حقوق کے تحفظ کے بھر پور عزم کا اظہار،صوبائی صدر ظفر اقبال وٹو نے نو منتخب ضلعی عہدیداروں کو مبارک باد دی۔

پنجاب ایجوکیشنل منیجرزایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا ،کثرت رائے سے عہدیدار منتخب کیے گئے، سرپرست اعلیٰ میاں ظہورالحق ،صدر ڈاکٹر شفقت نعیم ، رانا نعیم عباس سینئر نائب صدر،احمد سلمان نائب صدر،فضل الٰہی بھٹی سیکرٹری جنرل ،دیگر عہدیداران میں وقاراحمدجوائنٹ سیکرٹری جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں شفیق، عارف کھوکھر،نعیم اختر مغل ،تصور حسین ،انور جاوید ،نعیم طارق منتخب ہوئے ۔

اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکرٹری فضل الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل مینیجرز ایسوسی ایشن کا مقصد اساتذہ کو ان کے حقوق دلانا ہے ضلعی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں نومنتخب صدر ڈاکٹر شفقت نعیم اور دیگر عہدیداروں کی طرف سے ایجوکیشنل مینیجرز کے حقوق کے تحفظ کے بھرپورعزم کا اظہار جبکہ صوبائی صدر ظفر اقبال وٹو کی طرف سے نومنتخب عہدیداران کودلی مبارکباد ،بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول شیر شاہ کالونی میں پنجاب ایجوکیشنل مینیجرز ایسوسی ایشن کی تنظیم کے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں و شرکا ءاجلاس ایگزیکٹو کونسل کےلئے میاںظہور الحق پرست ضلعی کونسل کی طرف سے شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔