امن و امان کے قیام کےلئے علما، مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد


حافظ آباد(محمد نواز)ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د سند س ارشاد کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی اور بین الامذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس ہوئے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ،مقامی علمائ، مسیحی برادری کے نمائندوں اور کمیٹیوں کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سند س ارشا د نے کہا ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کےلئے علمائ، مسیحی برادری اورسول سوسائٹی کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قرآن مجید کی پرنٹنگ اور اشاعت صرف منظور شدہ کمپنیوں سے ہی کی جائےگی ، مقدس کتا ب کی عزت و تحریم ہم سب کا فرض ہے اس لیے بحثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری پاک کلا م کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے، علماءقرآن مجید کی منظور شدہ کمپنیوں سے پرنٹنگ اور اشاعت بارے عوا م میں بھی خصوصی آگاہی فراہم کریں تاکہ اس کلام پاک کو پڑھنے اور سمجھنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات یا غلط فہمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس میں قرآن مجید کے ضعیف اوراق کے مناسب طریقہ سے محفوظ بنانے کے حوالہ سے بھی اقدامات کرنے بارے تجاویز دی گئیں،اجلاس میں مقامی علمائے کرام نے حکومت پنجاب کے اقدام کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ ضلع بھر میں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی امن و امان کے قیام کےلئے حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر تے رہیںگے، اس موقع پر مسیحی برادری کے سرکردہ افراد نے بھی ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا قرآن مجید ہمارے لیے بھی مقد س کتا ب ہے اور اس کا احترام ہم پر بھی فرض ہے،ہم اپنے ضلع ،ملک کی سلامتی،استحکام اور امن و امان کے قیام کےلئے حکومتی اداروں کےساتھ ہیں اور ہمارا یہ تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔