اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے امن و امان کی صورتحال دن بدن بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، فضل الرحمن کی بات بہت حد تک درست ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرا ز بگٹی نے کہا9 ماہ سے کالعدم ٹی ٹی پی فیکٹر کی وجہ سے دہشتگردی میں 78 فیصد اضافہ ہوا ،فضل الرحمن کی جماعت کے لوگوں پر حملے ہوئے، سربراہ جے یوآئی کو کوئٹہ آمد پر تھریٹ سے آگاہ کیا تھا،فضل الرحمن دلیرآدمی ہیںرکے نہیں، فول پروف سکیورٹی دی، سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، الیکشن ایس اوپیز، امن و امان پرتمام جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا الیکشن کمیشن کی ضروریات پوری کی جائیں گی،دشمن ایجنسیاں پاکستان کےخلاف بھرپور قسم کی پراکسی جنگ کر رہی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، بی آر اے، بی ایل ایف دہشت گرد تنظیموں کی دشمن ملک کی ایجنسیاں پشت پناہی کرتی ہیں۔
فضل الرحمن کی بات بہت حد تک درست ہے، سرفراز بگٹی
















