سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان اعزاز عطا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ ،صحت ،ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے شعبے میں خدمات پر داﺅدی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان اعزاز عطا کردیا۔

پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ، وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز تقریب میں شریک تھے،تقریب میں شرکا کو بتایا گیا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین داودی بوہرہ کمیونٹی کے 53 ویں داعی اور سربراہ ہیں، پیروکار تمام براعظموں میں پھیلے ہیں، پیروکاروں کی بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی بھی ہے۔