اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ کے گھر آتے تھے، گھریلو ملازم نے بیان قلمبند کرادیا۔
غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت نے کی،گواہ لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا عمران خان ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں آتے اوربشری کےساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے،میں بشریٰ کے کمرے میں جاتا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی گالیاں دیتے ، دونوں کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاﺅ۔
لطیف نے کہاخاورفرید مانیکا کےساتھ 35 سال سے گھریلو ملازم ہوں، پرانا ملازم ہوں اس لیے مجھ سے کسی قسم کا پردہ نہیں ،بچے بھی میرے ہاتھوں میں پلے، میں گھرکے فرد کی طرح ہوں، خاور مانیکا کے پاکپتن شریف، لاہور اور اسلام آباد بنی گالہ میں گھر ہیں،گواہ نے کہا خاورمانیکا کسٹم میں ملازم تھے، مختلف جگہوں پرپوسٹنگ ہوتی رہتی ، فیملی لاہور یا اسلام آباد میں رہتی تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خاورمانیکاکے بنی گالہ گھر میں 2015 میں آنا جاناشروع کیا، 2015 میں کبھی کبھی، 2016-17میں خاور مانیکا کے گھرآنا جانا زیادہ ہوگیا،خاورمانیکاکو جب بشریٰ سے بات کرنی ہوتی تو فون پرکال کرتے، بشریٰ کا فون بند ہوتا تو میرے نمبرپرکال کرتے اور میں بات کراتا، واقعات کے بعد خاور مانیکا ،بشریٰ کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوگئیں۔
گواہ نے بیان میں کہا 2017 کے آخر میں خاور مانیکا نے بشریٰ کو طلاق دے دی،کئی بار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو خاورمانیکاکے فون آنے پرگھرسے نکالا، جب خاور مانیکا کی بات کرانے بشریٰ کے پاس اندر جاتا تو مجھے ڈانٹ بھی پڑتی تھی اگر خاورمانیکا نہ ہوتے تو شاید بشریٰ مجھے نوکری سے بھی نکال دیتیں،سول جج قدرت نے گواہ سے استفسار کیا کیا آپ اتنا رو رو کر کمزور ہوگئے ہیں؟ کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ آپ کو کمرے میں ساتھ بٹھاتے تھے؟،گواہ لطیف نے کہا مجھے عمران خان اور بشریٰ کمرے میں ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر دیکھو،بعدازاں عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لیے اور سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے کی،وکیل شعیب شاہین نے کہا انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، اب کیس کو ختم ہو جانا چاہیے، قانونی طور پر معاملہ ختم ہو گیا، کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ خالد محمود کو موقع دے رہے ہیں وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے،درخواست گزار خالد محمود نے کہا آپ آرڈر میں لکھ دیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں کچھ نہیں کہہ سکتے،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کے انتخاب کاریکارڈ مانگ لیا۔
عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ کے گھر آتے تھے، گھریلو ملازم
















