متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا :شہباز شریف

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانومی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہو چکی ہے، انتخابات میں کامیابی ملی تو نواز شریف کی قیادت میں قومی ترقی کے معاشی منشور پر عمل کریں گے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا سیاسی اور جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی ، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں ، روزگارمہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے ، انشااللہ بجٹ خسارا کم کرنا ترجیحات میں شامل ہے،تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ ن دلاتی ہے، انتخابات میں مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کےلئے حصہ لے رہے ہیں ،نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، پورے پاکستان کو مساوی بنیادوں پر ترقی دی ، زرعی انقلاب لائیں گے، صنعت، معدنیات، آئی ٹی کے شعبوں میں مثالی ترقی ہوگی ، 2000ارب روپے کے زرعی پیکیج نے معاشی بہتری اور زرعی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ، کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے ، عوام انتخابات میں واضح اکثریت دیں تاکہ پاکستان کو معاشی خود انحصاری ملے، عوام کو مہنگائی سے نجات ملے۔