دو روز میں انتخابی فنڈ جاری کر دینگے:وزرات خزانہ، الیکشن کمیشن کا نوٹس کام کر گیا
اسلام آباد (بیورورپورٹ)سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال نے کہا ہے الیکشن کمیشن کو 2دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کر دیے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کےلئے مختص فنڈز ریلیز نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا،فنڈز کی ریلیز نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کےلئے پہنچے،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا،فنڈز کے اجرا کےلئے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے 2 دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے،سیکرٹری وزارت خزانہ نے کہا ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

















