کوئٹہ( بیورورپورٹ) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے افغان حکام پاکستان کےساتھ ڈبل گیم کھیلنے میں مصروف ہے ،بنوں واقعہ کے بعد اب دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو بھی ملک بدر کیا جائے گا،افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سر زمین کسی ملک کےخلاف استعمال ہونے نہ دے، چمن دھر نے میں پاکستان مخالف نعرے لگا نے والوں کو ریاست کچل دیگی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا پاکستان بار بار افغان حکام سے پاکستان کی سر زمین پر دہشتگردانہ کارروئیوں میں ملوث دہشتگردوں کی حوالگی کامطالبہ کرچکا ہے لیکن افغان حکام نے پاکستان کےساتھ ڈبل گیم جا ری رکھی ہو ئی ہے اور بے حسی سے تمائشی کا کر دار ادا کر رہے ہیں، حکومت پاکستان اپنے مطالبات افغان حکام کے سامنے رکھ چکی ہے اور مطالبات کے ماننے تک ریاست پاکستان ہر حد تک جا نے کےلئے تیار ہے ،انہوں نے کہا بنوں میں دہشتگردی کے واقعے میں ملوث افغان باشندے نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی تار کین یا افغان شناختی کارڈز رکھنے والے تارکین وطن بھی مستقل سکیورٹی کےلئے رسک بن چکے ہیں اس لئے اب دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو بھی ملک بدر کیا جائےگا،پاکستان کی اب بس ہو گئی ہے پاسپورٹ کے بغیر کسی بھی افغان کو پاکستان میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی، پاسپورٹ کی شرط چمن بارڈر پر عملی ہو چکی ہے، بلو چستان میں سی ٹی ڈی دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے، دہشتگردوں اور انکے سہولت کارروں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جا ئے گا۔
افغان حکام پاکستان کےساتھ ڈبل گیم کھیلنے میں مصروف ہیں:جان اچکزئی
















