سموگ : پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم
لاہور (اپنے رپورٹر سے ) سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آج بروز ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے آج (ہفتہ ) اور کل بروز اتوار کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے سموگ میں کمی اور سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کےلئے تجاویز پیش کیں،صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تعلیمی ادارے آج بروز ہفتہ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاﺅسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، 18 دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی،نگران وزیراعلیٰ نے سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاو کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف موثر کریک ڈاﺅن کا حکم بھی دیا ہے،محسن نقوی نے مزید کہا ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کےخلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، سموگ میں کمی کےلئے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدام اٹھارہے ہیں، پوری کوشش ہے ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے ادھر وزیراعلیٰ محسن نقوی سے چینی صوبے جیانگ سو کے پولیس چیف تھان یونگ شنگ نے ملاقات کی، پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے درمیان اشتراک کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا چین کی گورننس، پولیسنگ کا نظام رول ماڈل ہے،مو¿ثر پولیسنگ نظام کےلئے چین کی معاونت کے شکر گزار ہیں، سیاحوں اور دیگر چینی شہریوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے گورننس اور پولیس نظام کو بہتر بنانا ہے،چینی صوبے کے پولیس چیف نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو جیانگ سو کے دورے کی دعوت بھی دی علاوہ ازیںوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آغاخان فاو¿نڈیشن کے ہیڈ آف ہیرٹیج لوائس منریرل(Mr.Luis Monrel) نے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں تاریخی وقدیم عمارتوں اورمقامات کے تحفظ اوربحالی کیلئے جاری پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا،محسن نقوی نے آغا خان فاو¿نڈیشن کے ہیڈ آف ہیرٹیج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اورمقامات کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں،لاہور میں آثارقدیمہ کی بحالی اوربہتری کیلئے آغاخان فاو¿نڈیشن کی معاونت قابل تحسین ہیں۔
















