کے پی میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

پشاور(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا،پولیس حکام کے مطابق تھانہ باڑہ کے علاقے نالہ میں دہشتگردوں نے پولیوٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی،حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔