صارفین کے حقوق کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے : کمشنر ساہیوال،ڈی پی ایس کا شاندار رزلٹ، پرنسپل، اساتذہ کو خراج تحسین

ساہیوال (بےورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے کیونکہ صارف مطمئن ہوگا تو معاشرہ مطمئن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اور زائدالمیعاد مصنوعات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) شاہد شبیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی سمیت پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں صارف کے حقوق کے تحفظ سے متعلق آگاہی کیلئے مختلف شاہراوں اور چوکوں میں بینرز اور فلیکسز آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل ہال میں پہلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جہاں لوگ اپنی شکایات کے سلسلہ میں درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ اس کے علاوہ کنزیومر انسپکٹرز کو پورے ضلع میں تعینات کیا جائے گا جو نمایاں جگہوں پر ریٹ لسٹ، رسید کا اجراءاور اشیاءکی ایکسپائری ڈیٹ وغیر کو چیک کریں گے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال /چیئرمین ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ شعیب اقبال سید کا ڈی پی ایس کے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023میں شاندار رزلٹ پر سکول پرنسپل اور اساتذہ کو خراج تحسین، انہیں اس اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت۔ وہ یہاں انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ اس موقع پر انٹرمیڈیٹ امتحانات مختلف مضامین میں بہترین زرلٹ دینے پرخواتین اساتذہ عالیہ رحمان (اردو)، نادیہ ثاقب (انگلش)، صفیہ بانواور مس حفصہ اسلام (اسلامیات)، شمائلہ خالد (پاکستان سٹیڈیز)، نصرت فاطمہ (فزکس) اور صائمہ عامر (بیالوجی) اور مرد اساتذہ را¶ تنویر ایوب (اردو)، عبدالرحمن (انگلش)، محمد اعظم (اسلامیات)، شوکت حیات (پاکستان سٹیڈیز)، حافظ زاہد فاروق (فزکس) اور احسن اسلم (کیمسٹری) کو بہترین اساتذہ کے سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے۔دوسری طرف ڈویژنل پبلک سکول میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے طلبہ و طالبات میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب، کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرمین ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ شعیب اقبال سید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن /سیکرٹری ٹرسٹ شفیق احمد ڈوگر اور پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی سمیت بورڈ ممبران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں بورڈ کے ممبر اور شہر کی ممتاز سماجی و فلاحی شخصیت شیخ یونس کی ڈی پی ایس کیلئے شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔ ان کے صاحبزادے شیخ بشارت ندیم نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل بریگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے مرحوم شیخ محمد یونس کی صحت اور تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کو دوسروں کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔