اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری،پاکستان ،کویت میں7معاہدوں پر دستخط

کویت سٹی(مشرق نیوز)اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری،پاکستان ،کویت میں7معاہدوں پر دستخط ہوگئے،وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویتی ڈپٹی وزیراعظم اول و وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد سے ملاقات کی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیاگیا، دونوں رہنماوں نے برادرانہ تعلقات کو باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر کے مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا،معاہدے فوڈ سکیورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائز اور کان کنی سمیت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلئے طے پائے، معدنی صنعت، ٹیکنالوجی زونز، کینگروز کے تحفظ، کان کنی، ثقافت، ماحولیات اور پائیدار ترقی کی 3 مفاہمتوں پر دستخط کئے گئے۔

دونوں رہنماوں نے تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار ،قریبی رابطے و تعلقات کو مزید مضبوط ، گہرا کرنے کےلئے تیز رفتار اقدامات کرنے پر اتفاق کیا، نگران وزیراعظم نے کویت کےساتھ معاہدوں کو ایک اور سنگ میل قرار دیا جو سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک کےلئے سامنے آرہی ہیں،انوار الحق کاکڑ نے کہاپاکستان کویت کےساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی، آئی ٹی، معدنیات، سرمایہ کاری سمیت مضبوط اقتصادی روابط کے قیام کی ضرورت ہے۔