پاکستان کوبجلی مزید مہنگی کرنے کی ضرورت نہیں،عالمی بینک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں،بجلی مزید مہنگی کرنے کی ضرورت نہیں،عالمی بینک نے روشن مستقبل کیلئے ممکنہ اصلاحات پر مبنی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کا شعبہ ناقابل انحصار و معیشت پر بھاری ہے،گردشی قرضہ مالی مشکلات پیدا کر رہا ہے،سرکاری شعبہ غیر موثر ہے ،پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں،پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے سرمایہ کاری ،برآمدات کا فقدان ہے ،زرعی شعبہ بھی غیر پیداواری ،جمود کا شکار ہے،ہیومن کیپیٹل بحران سامنا ہے، دستیاب انسانی وسائل کا کم استعمال پیداورا ،ترقی کو متاثر کررہا ہے۔

عالمی بینک نے کہا5سال سے کم عمر 40 فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار ہیں جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ 2 کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر ہیں، ملک میں 10 سال سے کم عمر کے 79 فیصد بچے پڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں،پاکستان کو بلند مالی خسارے کا سامنا ہے، مالی سال 2022 کے اختتام تک مالی خسارہ 22 سال کی بلند ترین شرح 7.9 فیصد تک پہنچ گیا ،ذمے قرضہ مقررہ قانونی حد سے زیادہ 78 فیصد کی بلند شرح پر ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے کہا بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں لیکن لائن لاسز کو کم کیا جائے،مقامی قرضے موخرکرانے سے بینکنگ سیکٹر ،سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے ،مقامی قرضے موخرکرانے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگا۔

مارٹن ریزر نے کہاالیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پربات چیت ہوئی ، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد ضروری ہے،پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کافی نہیں ، اخراجات ،ٹیکس اصلاحات پرمل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات دئیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا۔