ہرنولی کا محلہ مدرسیہ توحیدیہ گندگی کی نذر، شہریوں کیلئے سانس لینا محال

کندیاں (سعید عابد) نواحی علاقہ ہرنولی کے محلہ مدرسہ توحیدیہ صحت و صفائی کا نظام درہم برہم ، شارع عام گلیوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے تحصیل انتظامیہ اور ٹاون کمیٹی ہرنولی کی انتظامیہ گلیوں سے گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ذمہ داریوں سے یکسر منحرف نظر آتے ہیں ۔

اہل علاقہ نے بتایاتحصیل اور ٹاو¿ن کمیٹی کی انتظامیہ کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے محلہ مدرسہ توحیدیہ کی گلیاں کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکی ہیں گندگی اور تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کے اسباب پیدا ہو چکے ہیں کئی مرتبہ اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم اور ٹاو¿ن کمیٹی کی انتظامیہ کو گلیوں میں پڑے گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی درخواست کی گئی لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی شہریوں نے ڈی سی میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہرنولی کے محلہ مدرسہ توحیدیہ کے عقب میں پڑے گندگی کے ڈھیر فوری طور پر اٹھوائے جائیں اور نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے۔