اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کیلئے خوشخبری ،یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ، روسی تیل کی فی بیرل قیمت60ڈالر سے بھی نیچے آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کےساتھ 80.58ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2 فیصد کمی کے ساتھ 75.54ڈالر فی بیرل پر ہوئے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویزپرفوری عملدرآمد موخرکردیا، وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق آٹومیشن وسپلائی چین مینجمنٹ نظام پوری طرح تیار نہیں، فوری طورپرہفتہ وارقیمتوں کے تعین کا امکان نہیں۔
عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی متوقع


















