کراچی(بیورورپورٹ)یورپ میں پی آئی اے طیاروں سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ۔
یورپی سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کی ٹیم کراچی پہنچ گئی، یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے اہم شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے سیفٹی ایجنسی ایاسا کے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل ہی مکمل کرلئے ،حکام کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے کامیاب اسسمنٹ کے بعد پی آئی اے کی یورپ اوربرطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
یورپ میں پی آئی اے پر پابندی ہٹنے کے امکانات روشن


















