اسلام آباد(بیورورپورٹ) IMFکی شرط پر حکومت نے20 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اعلیٰ سطح پر 8 رکنی تکنیکی کمیٹی قائم کردی،چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمیٹی ممبران میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ خان وزیر، ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ناصر خان، ممبر ڈیجیٹل اقدامات ایف بی آر کرامت خان چودھری، نادرا کے چیف پراجیکٹس افسر گوہر احمد خان،این ڈی ڈبلیو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سید مشابر ،ایف بی آر کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی زین العابدین ساہی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے چیف ایگزیکٹو افسرعامر ملک شامل ہیں۔
کمیٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے ڈیٹا انٹیگریشن اور ایف بی آر کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ میں سفارشات و تجاویز تیار کرے گی،اعلامیے کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر بھی نظر ثانی کرے گی۔
IMFکی شرط،20 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کمیٹی قائم


















