آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کرینگے:وزیر خزانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہونا خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ نے کہاآئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل کرلیا، حکومت نے مقامی طور پر مہنگے قرضوں سے جان چھڑائی، بینکوں کو ایل سی کھولنے کےلئے سہولتیں فراہم کی گئیں، 2 ماہ میں معیشت کے استحکام کےلئے بڑی محنت کی گئی۔

شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدے کو بہت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کریں گے،اصلاحات کے ذریعے ایکسچینج مارکیٹ کو بہتر بنایا، حکومتی کمپنی کو نقصانات سے بچانے کےلئے نئی پالیسی بنائی، حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،رواں سال شرح نمو 2.5 فیصد رہے گی، زراعت و تجارت کے شعبے میں بہتری آرہی ہے ،سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آئی ،پاکستان کی معاشی ترقی کےلئے تمام چیزیں ملک میں موجود ہیں،ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی۔