کراچی(بیورورپورٹ)لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت نے کہا ہے اگر پولیس اور انتظامیہ کے ہاتھ کچھ نہیں تو وزیر اعظم کو بلا لیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہا کراچی کے مسنگ پرسنز کے کیسزکو10، 10سال ہو گئے، کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس نتیجہ خیز نہیں ہوتے،جسٹس امجد سہتو نے کہا 10سال سے ہر روز 10، 15 لاپتہ افراد کے کیسز سنتے ہیں، اتنا وقت دیگر کیسز کو دیتے تو بہت معاملات نمٹ جاتے،سرکاری وکیل نے کہا جے آئی ٹی کے 21اجلاس ہو چکے، تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔
جسٹس نعمت نے کہا شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ کوئی بھی قدم اٹھائیں گے، عدالت نے درخواستوں کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی۔
مزید برآں سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی درخواستوں پرسماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا حکومت نے 18 لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ،عدالت نے تفتیشی افسران کو پھر ہدایت کی کہ شہریوں کی تلاش کےلئے جدید ڈیوائسز استعمال کی جائیں اور کہا شہریوں کی بازیابی معاملات میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن دلچسپی لیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی ۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















