سٹاک مارکیٹ ، بلندی کی تاریخ رقم،انڈیکس 58 ہزار کی سطح عبور

کراچی(بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ میں بلندی کی نئی تاریخ رقم،انڈیکس 58 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ،100 انڈیکس 827 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 198 پر بند ہوا،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 روپے بڑھ کر 8444 ارب رہا،دوسری جانب سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر66 پیسے سستا ہو کر 285.13 روپے کاہوگیا۔

ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 900 روپے بڑھ گئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 500پر جاپہنچی۔