190 ملین پاونڈ کیس، عمران، بشریٰ، گوگی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش


اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران، بشریٰ بی بی، قریشی، شیخ رشید، فرح گوگی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر مواصلات شاہد اشرف سمیت وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔ ای سی ایل کے مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

مختلف محکموں و اداروں کی طرف سے بھیجے جانیوالے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی،190 ملین پاو¿نڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، مراد سعید ، علی امین گنڈا پور ، شیخ رشید، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، پراپرٹی ٹائیکون، زمین فراہم کرنیوالے افراد، بیورو کریٹس اور ریونیو افسروں کے نام شامل ہیں۔

اجلاس میں عدلیہ کی ہدایات پر 13 مختلف نوعیت کے کیسز میں 7، نظرثانی کےلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی۔ ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی، کابینہ اجلاس میںنام ڈالنے اور نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔