راولپنڈی (بیورورپورٹ)وزیرستان،ڈی آئی خان میں آپریشن،3دہشتگرد ہلاک،سپاہی شہیدہوگیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا ،2دہشتگرد مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔
مارے گئے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ،اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
وزیرستان،ڈی آئی خان میں آپریشن،3دہشتگرد ہلاک،سپاہی شہید

















