گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما، سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اسے بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے نواز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سٹی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ طوبیٰ جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اقبال گجر نے کہامسلم لیگ ن اپنے خدمت کے شاندار ریکارڈ اور بے مثال سابقہ کارکردگی کی وجہ سے عوام میں آج بھی بے حد مقبول ہے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن نہ صرف پنجاب جبکہ پورے ملک سے بھاری اکثریت حاصل کرے گی ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں پڑھی لکھی خواتین کا آگے آنا خوش آئند ہے ۔
ن لیگ مقبول ترین جماعت، الیکشن میں کلین سویپ کریگی، چودھری اقبال گجر
















