لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے شہر بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیدیاتفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاءباجوہ نے ایک خاندان کے6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر ڈرائیور کےخلاف میں قتل کی دفعات شامل کرنے کے متعلق درخواست پر سماعت کی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کم عمر ملزم افنان شفقت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز کو فوری طلب کر لیا، عدالتی حکم پر سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی آپریشن عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیئے لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والے کلنگ مشین ہیں، معاشرے کا کسی بھی سطح کا ڈرائیور ہو اسکو بغیر لائسنس گاڑی نہیں چلانے دی جائے،عدالت نے لائسنس کے بغیر سڑکوں پر گاڑیاں لانے سے روک دی، عدالت نے قرار دیا کہ اگر سڑکوں پر 10 لاکھ گاڑیاں ہیں تو 2 لاکھ لائسنس کیسے ہیں، سی سی ٹی او لاہور نے بتایا 88 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، 90 جگہ پر ہم صرف لوگوں کے لائسنس چیک کر رہے ہیں،سینٹرز کو 24 گھنٹے کےلئے فعال کر دیا گیا ہے،عدالتی استفسار پر ایس پی نے بتایا ڈیفنس واقعہ کے بعد 48 مقدمات درج کر کے موقع پر گرفتاریاں کی گئیں، ایس پی نے عدالت کے سوال پر بتایا کہ بچوں کو گاڑیاں دینے موٹر وہیکل آرڈیننس کے سیکشن 102 کے تحت کارروائی کی جاتی ہے، 998 ایسے لوگوں کےخلاف مقدمات درج کئے گئے جن کے نام گاڑیاں ہیں،ایس پی نے بتایا 73لاکھ گاڑیاں اور 13لاکھ لائسنس ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے یہ بھی بتایا جائے جس کے نام گاڑی ہے اس کی کیا ذمہ داری بنتی ہے۔
لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والے کلنگ مشین،گرفتار کیاجائے:لاہور ہائیکورٹ

















