اسلام آباد (مشرق نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری پر خرچ کی جائیگی۔ صوبہ خیبر پختون میں پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں توسیع کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانسمیشن کپیسٹی میں اضافہ کرکے عوام کو قابل اعتماد سپلائی فراہم کی جائے گی۔ لاہور شہر میں بجلی کی ٹرانسمیشن کے نقصانات میں کمی آئے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری

















