کراچی (بیورورپورٹ) آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم، انڈیکس نے 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کےساتھ ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست مثبت رحجان دیکھا گیا،100 انڈیکس717 پوائنٹس اضافے کے بعد 57397کی سطح پر جاپہنچا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ڈالر 76پیسے سستا ہوکر287.38پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ ریٹ 289سے نیچے آگئے،دریں اثناسونے کی قیمت میں مسلسل 3 دن تک اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 300 ہوگئی ۔
سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ،ڈالر سستا
















