نارووال پولیس ان ایکشن،ڈکیت گینگ سمیت جرائم پیشہ افراد گرفتار

نارووال(حسن نواز) ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کےخلاف کریک ڈاون جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او 02رکنی ڈکیت گینگ کے02کارندوں راحیل خاں، توصیف خاں اور منشیات فروش رزاق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 25ہزار،موٹر سائیکل،10لیٹر شراب اور02پسٹل 30بور برآمد کر لیے۔

ایس ایچ او تھانہ شکرگڑھ نے 02 رکنی ڈکیت گینگ کے 2کارندوں ولید، علی عمار اور بدنام زمانہ منشیات فروش وقاراشرف کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2200گرام چرس اور 02پسٹل 30بوربرآمد کر لیے ، ایس ایچ او تھانہ سٹی شکر گڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر طلحہ اور ہوائی فائرنگ کا ملزم عمیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل30بور،پسٹل 9MMبرآمد کر لیے۔

ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بدوملہی نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاون میں 02 ناجائز اسلحہ ہولڈرعامر بلال اورولیدکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے02 پسٹل 30بور برآمد کر لیے،ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاون میں ناجائز اسلحہ ہولڈر مظہر مشتاق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کر لیا،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔