چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاول جمعرات کو ہوگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الاول جمعرات کو ہوگی،جمادی الاول 1445ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی ممبران سمیت محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے موجود تھے۔

بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد نے کہاملک کے کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی ،متفقہ فیصلہ کیا گیایکم جمادی الاول 1445 جمعرات کوہوگی۔