عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی مزید1.25روپے یونٹ مہنگی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی مزید1.25روپے یونٹ مہنگی، نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کےلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نرخ بڑھانے کی منظوری دےدی۔

یکساں ٹیرف کےلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا،حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،قبل ازیںجولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی صدارت میں سماعت ہوئی،نیپرا حکام کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر اضافے کی مد میں22 ارب 56 کروڑ سے زائد کا اضافہ مانگا گیا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے لٹر تک کمی متوقع ہے،مٹی کاتیل4.50،لائٹ ڈیزل آ ئل16.50روپے لٹر سستا ہوسکتاہے،اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم مشاورت سے کریں گے۔